اوور سیز پاکستانیز کی زمینوں پر قبضوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرینگے؛ڈپٹی کمشنر ملتان

46

ملتان، 23 فروری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے ، اوور سیز پاکستانیز کی زمینوں پر قبضوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی شعیب اکمل ہاشمی کے ہمراہ ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ملتان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی شکایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیار غیر سے زرمبادلہ بھیجنے والے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

 چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ تمام محکمے شکایات پر فوری ایکشن لیں  ، پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ شکایات پر فوری موقع کا دورہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اوور سیز پاکستانیز کے کیسز حل کرینگے۔