سکھر،23فروری(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پراجیکٹ آفیسر (جذبہ) عورت فاﺅنڈیشن ایڈووکیٹ غزالہ انجم نے کہا ہے کہ جذبہ، عورت فاو نڈیشن ” جمہوریت اور با اختیار عورت “کے حوالے سے پچھلے ڈھائی سالوں سے کام کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں فاو نڈیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ جزبہ سیفٹی میکنزم فورم کے ممبران، ضلع میں صنفی تشدد کے ہونے والے واقعات کا جائزہ لے کر متعلقہ محکموں کے حوالے کرتے ہیں اور ان کیسز کو حل کرنے یا ریفر کراتے ہیں ،خاص کر جزبہ یوتھ گروپ کے ممبران جو معاشرے میں صنفی تشدد کے واقعات درج کرتے ہیں اس حوالے سے یہ ڈسٹرکٹ سیفٹی میکنزم گروپ میٹینگ کرتا ہے۔
جزبہ پراجیکٹ آفیسر غزالہ انجم نے کچھ کیسیز سامنے رکھے اور شرکاءسے رائے لی کہ ہمیں کیا اقدامات اٹھانے چائیں ،اس گروپ میں یہ بات سامنے لائے گئی کہ عدالت نے سندھ میں گھریلو تشدد کی متاثرہ خاتون کے لئے محفوظ گھر بنوائے ہیں لیکن وہاں سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے اورتشدد کا شکار خواتین کو بھی اس وقت پناہ نہیں دی جا رہی ۔
اجلاس میں ایڈووکیٹ علی حیدردریشانی،نفسیات دان ابصار فاطمہ،ماہر تعلیم علی رضا،زینت بھنبھرو،رخسانہ منگی پولیس آفیسر، سحریش کھوکھر نے شرکت کی۔











