اسلام آباد،23فروری (اے پی پی):وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ قائم کردیاگیاہے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہورہاہے،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بااختیار نظام دے رہے ہیں۔
ان خیالات کاا ظہار فرخ حبیب نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی ضلعی تنظیموں سے بھی تجاویز لی جائیں گی،منڈی بہائوالدین کاجلسہ کامیاب رہا،عوام نے وزیراعظم عمرا ن خان پربھرپوراعتمادکا اظہارکیاہے،پنجاب میں پہلی بار ضلعی ترقیاتی بجٹ دیاگیاہے،آصف زرداری اورشہبازشریف کے کیسوں کی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے،شہبازشریف اور زرداری کرپشن کے بڑے سائنسدان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کے اکائونٹس میں آنے والے اربوں روپے کا حساب دیناپڑےگا۔











