بہاولنگر؛ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر محمد وسیم نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں موسم بہار شجرکاری مہم کے موقع پر پودا لگایا

33

بہاولنگر، 24 فروری ( اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر محمد وسیم نے  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر کے سبزہ زار  میں پلانٹ فار پاکستان اور موسم بہار شجرکاری مہم کے موقع پر  پودا لگایا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر محمد وسیم نے کہا کہ شجر کاری سے موسم خوشگوار، سرسبز و شاداب ہوتا ہے  اور جنگلات قائم کرنے سے بارش میں اضافہ اور گلوبل وارمنگ و موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے. معاشرہ کے تمام افراد پودے لگا ئیں اور انکی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے.انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت اور قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی ایف او نے بتایا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ گورنمنٹ  گریجویٹ کالج  بہاولنگر کے پرنسپل  نے شجر کاری کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکو سسٹم میں توازن اور ماحول کی بہتری کیلئے شجر کاری بہت اہمیت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پودوں کی  آبیاری ، نگہداشت اور حفاظت بہت ضروری ہے تاکہ یہ پروان چڑھ کر تنا آ ور اور سایہ دار درخت بن سکیں ۔

اس موقع پر  ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر، اسٹنٹ کمشنر ارشد ورک، ڈویژنل ڈائریکٹر  فارسٹ آفیسر فرید احمد، انچارج ریسکیو1122 سمیت دیگر محکموں کے افسران اور بوائز سکاوٹس  نے بھی شجر کاری میں حصہ لیا ۔ بعد ازاں ملک کی ترقی اور خوشحالی  کے لیے دعا کی گئی۔