ایدھی فائونڈیشن کی ٹیم کابل میں واقع انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے دفتر پہنچ گئی،افغان شہریوں میں راشن تقسیم کیا

63

کابل،24 فروری(اے پی پی ): ایدھی فائونڈیشن کی ٹیم کابل میں واقع انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے دفتر پہنچ گئی۔ایدھی فائونڈیشن کی ٹیم نے افغان شہریوں میں راشن تقسیم کیا۔

 ایدھی فائونڈیشن کی ٹیم کی سربراہی پاکستان سے سعد ایدھی کر رہے تھے۔اس موقع پر سعد ایدھی نے کہا کہ  ایدھی فائونڈیشن ہمیشہ اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ کھڑی رہی ہے،  افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئےٹیم کے ہمراہ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  افغانستان میں کن شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، اس بات کا جائزہ لے رہے ہے ، آئندہ غذائی اجناس کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں بھی کام کرینگے ،  ایمنبولینس  کا نظام وسیع اور بہتر بنانے کی پوری کوشش کرینگے ۔

 ایدھی فائونڈیشن کے اقدامات کو انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے نائب صدر نورالدین ترابی نے سراہا۔انہوں نے کہا کہ   مولانا عبدالستار ایدھی کی فائونڈیشن کے شکر گزار ہیں ،  سعد ایدھی افغان شہریوں سے محبت اور انکا دکھ درد سمجھتے ہوئے پاکستان سے تشریف لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  افغانستان اس وقت انسانی بحران کی لپیٹ میں ہے ۔