جوہرآباد؛ قائدآباد کے قریب نیازی ایکسپریس ٹرین ٹرک سےٹکراگئی، مسافربال بال بچ گئے

36

جوہرآباد،26فروری(اے پی پی):قائدآباد کے قریب نیازی ایکسپریس ٹرین ٹرک سےٹکراگئی، مسافربال بال بچ گئے،انجن سمیت4بوگیاں ٹریک سےاترگئیں۔

 نیازی ایکسپریس ٹرین گزشتہ شب میانوالی سےلاھورجارھی تھی جب5چک قائدآبادان مین پھاٹک پہنچی توسامنےلائن پرٹرک آگیاجس سے وہ ٹکرا گئی۔ٹرک ڈرئیورنےٹرین کےآگےآتادیکھ کرچھلانگ لگاکرجان بچالی جبکہ ٹرین کا انجن اور3بوگیاں لائن سےاترگئیں اور تمام مسافرمعجزانہ طورپربال بال بچ گئے تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

 ٹریک بحالی کیلئےسرگودھا، خوشاب، قائدآباد کی ریلوےٹیمیں کام میں مصروف ہیں۔

سورس: وی این ایس، خوشاب