پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  سندھ حقوق مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے؛ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

52

گھوٹکی،26 فروری  (اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  سندھ حقوق مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے ،سندھ میں   15 سالوں سے پیپلز پارٹی  برسرِ اقتدار ہے لیکن سندھ تباہ ہے، سندھ کے لوگوں کو میرا پیغام ہے  اٹھو اپنے حقوق کیلئے آٹھ کھڑے ہوں ۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں سندھ حقوق مارچ میں   شرکت کیلئے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید پہنچنے پر قافلے  سے  اپنے مختصر خطاب میں  کیا۔ سندھ پر بارڈر کموں شہید کے مقام پر وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔انہوں نے  کہا کہ جس طرح سندھ کے لوگوں نے سندھ حقوق مارچ کا استقبال کیا ہے، وہ سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا میرا پیغام ہے سندھ کے لوگوں کے لیے ہے  کہ ہم سندھ کے حقوق کے لیے نکلے ہیں سندھ کے لوگ ہمارا ساتھ دیں،پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، سندھ اور سندھ کے لوگوں کے حقوق کو روندا گیا ہے لیکن اب یہ زیادہ نہیں چلے گا۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ہمارا مقصد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے گاڑنا ہے اور انشاء الله سندھ کے عوام کی طاقت سے 2023 کے انتخابات میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہو گی  آج پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ  آج خیبر پختون خواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، آج پوچھنے آیا ہوں کیا سندھ تحریک انصاف کی حکومت بنانے کو تیار ہے،آپ سب ساتھ دو گے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران بڑے ظالم ہیں، دباتے ہیں جو جھکتا نہیں، اسے خرید لیتے ہیں، ہماری منزل2023 سندھ میں تحریک انصاف کاجھنڈا گاڑنا ہے۔ عوام  سے مخاطب ہو کر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  آپ بتائیں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ،  کیا غربت بڑی ہے یا کم  ہوئی ہے، کیا انصاف ملا ہے، روزگار ملا ہے، کچھ نہیں ملا ہاں مگر ایم این ایز اور ایم پی ایز کی حالت ضرور بدلی ہے، قوم کا خزانہ خالی ہوا اور انکی تجوریاں بھر گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آج سندھ کی عوام نے فیصلہ کرنا ہے کیا وہ ماضی کی کچی میں پستے رینگے یا نئے مستقبل کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے بچوں کے لئے سندھ کی تقدیر بدلنے کے لئے انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن ہے یہ قافلہ سندھ کے 27 اضلاع سے ہوتا ہے کراچی پہنچے گا، میں دیکھنے آیا ہوں ،زمین کتنی ذخیرہ ہے، سندھ کی اور سندھ کی زمین  تبدیلی کے لئے تیار ہے۔

بعدازں سندھ حقوق مارچ کا قافلہ اوباڑو ، ڈہرکی، میرپورماتھیلو، گھوٹکی سے ہوتا ہوا سکھر کے لئے روانہ ہو گیا۔  اس موقع پر حقوقِ سندھ مارچ میں حلیم عادل شیخ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، وفاقی وزیر علی زیدی، سنیٹر سیف اللہ ابڑو،  سینٹرل ریجن سابقہ صدر سندھ وومن ونگ مہرالنصح بلوچ ، وائس پریڈنٹ قمر چیمہ، کنول رندھاوا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سورس:وی این ایس، گھوٹکی