جلالپورپیروالا،26 فروری (اے پی پی ):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹر افضل چوہدری نے جلالپورپیروالہ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر انہوں نےکہا کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت بھی کریں تاکہ یہی پودے بڑے تناور درخت بن کر ہماری نسلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں۔ انہوں نے کسان لائیوسٹاک بیٹھک میں بھی شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر افضل چوہدری نے کہا کہ جانوروں کا دودھ دوہنے کے لئے آکسیٹوسین کا استعمال نقصان دہ ہے،
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جلالپور ڈاکٹر جمشید اختر نے مویشی پال حضرات کو متنبہ کیا کہ دودھ دوہنے یا بڑھانے کے لئے آکسیٹو سین کے انجکشن کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آکسییٹو سین سے پیدا کردہ دودھ کے استعمال سے انسانی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کے علاوہ اس ہارمونز کے استعمال سے جانوروں کی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسقاطِ حمل کا سبب بنتے ہیں جو کہ مویشی پالنے والوں کے لئے بہت بڑا معاشی نقصان ثابت ہوسکتا ہے ۔
سورس؛وی این ایس، جلالپور پیروالا











