آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز پاکپتن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

23

پاکپتن،28فروری(اے پی پی):آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں امروز علی الصبح پولیس لائنز پاکپتن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ایس ڈی پی او صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق نے سلامی کے چبوترے پرسلامی لی۔جنرل پریڈ میں پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس،اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔

جنرل پریڈ کا مقصد پولیس ملازمین میں ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانا ہے۔