رینالہ خورد: تحصیل بھر میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز،87ہزار 6سو 78بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

28

رینالہ خورد، 28فروری (اےپی پی): تحصیل بھر میں پانچ روزہ پولیومہم کاآغاز ہوگیا ہے،301پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر 5سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ،5روزہ پولیو مہم میں 87ہزار 6سو 78بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکڑاحسان الہی نے کہا کہ پولیو مہم کے آغاز پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں باقاعدہ کنٹرول روم قاٸم کردیا گیا،والدین کو چاہیے اپنے 5سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

ڈی ایس پی ظفر اقبال نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو پولیس کی طرف سے سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔