ملتان، 28 فروری )اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ، سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بڑے منافع خوروں پر ہاتھ ڈالنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اے ڈی سی جی رضوان نزیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین چیک کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نےکہاکہ جدید ان لائن ایپ کے ذریعے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جرمانے کرینگے ، رمضان المبارک کے پیش نظر قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر پالسی اپنائی جائے۔











