پاکپتن،28 فروری (اے پی پی): شب معراج کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد نے برِ صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ کے مزار کا رخ کر لیا۔دنیا بھر سے آئے عقیدت مند زائرین نے درگاہ حضرت بابا فرید پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی اور وبائی امراض سے نجات کے لئیے خصوصی دعائیں کی۔محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے درگاہ بابا فرید پر بہترین انتظامات کیے گئے۔











