اسلام آباد پولیس وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق جدت کی طرف گامزن، تھانوں کی مانیٹرنگ کے لئے پانچ نئے اقدامات

23

اسلام آباد، 01 مارچ(اے پی پی):اسلام آباد پولیس وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق جدت کی طرف گامزن،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا شہریوں کی سہولت کے لئے نیا اہم اقدام، انہوں نے پولیس رویہ میں بہتری اور شفاف پولیسنگ کے لئے تھانوں کی چیکنگ کا نیا نظام متعارف کرایا  اور اس کے لئے تھانوں کی مانیٹرنگ کے لئے پانچ نئے اقدامات اٹھا لئے ہیں۔تھانوں کے داخلی گیٹوں پر باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس گائیڈ تعینات کر دئے ہیں جو تھانے میں آنے والے ہر شہری کو اس کے معاملے کے مطابق رہنمائی فراہم کرے گا۔

تمام پولیس گائیڈ کے یونیفارم پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس میں گائیڈ اور شہری کی تمام گفتگو ریکارڈ ہو گی،باڈی کیمروں کی سیف سٹی پر لائیو مانیٹرنگ ہوگی۔

تمام تھانوں میں کیو میٹک مشینیں لگا دی گئیں،کیومیٹک مشینوں کے ذریعے شہری تھانے میں اپنی سروس کا انتخاب حاصل کریں گے،کیومیٹک سلپ کے نمبر کے ذریعے شہری تھانے میں خدمات حاصل کریں گے۔تھانوں کے فرنٹ ڈیسکس پر آڈیو ویڈیو کیمرے نصب کردئیے گئے،ان کیمروں کی سیف سٹی پر مانیٹرنگ ہوگی اور آڈیو ویڈیو ریکارڈ بھی محفوظ ہوگا۔

اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ایس ایچ اوز کے دفاتر میں ویڈیو کیمرے نصب کردئیے گئے،ان کیمروں سے ایس ایچ اوز کی روزانہ 3 سے 5 حاضری کو مانیٹر کیا جائے گا۔تھانے میں آنے والے شہریوں کا بذریعہ کال اور ایس ایم ایس فیڈ بیک لیا جائے گا،ان تمام مراحل میں شہری کو کوئی شکایت درپیش ہو تو 1715 پر درج کروا سکے گا۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا کہاسلام آباد تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے پرعزم ہے، شہریوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،ان اقدامات سے پولیسنگ میں شفافیت اور پولیس رویہ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔