ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا صحت سے منسلک  جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،   انسپکشن کی

61

ملتان،01 مارچ (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صحت سے منسلک منصوبوں کی انسپکشن جاری ہے، کمشنر نے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیااور کارڈیالوجی ہسپتال توسیعی بلاک کا بھی معائنہ کیا۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے اور  منصوبوں کو جلد مکمل کر کے عوام کو  ریلیف دیا جائے۔

کمشنر نے قاسم بیلہ بنیادی مرکز صحت کا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں، لواحقین سے ملاقات بھی کی۔