چنیوٹ؛ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقاد

31

چنیوٹ،01 مارچ(اے پی پی ): انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سیمینار کا   منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انسانیت کی خدمت و بھلائی کےلئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔سول ڈیفنس کے رضاکار شہریوں کے تحفظ کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے ملک کا وفاع کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا تھا کہ شہری دفاع میں سول ڈیفنس کا اہم کردار ہے،انسانی جانوں کو بچانا اور تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید منور بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک اور سرزمین کا ہر صورت میں تحفظ کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے شجرکاری مہم کے تحت کالج میں پودا بھی لگایا۔   سول ڈیفنس آفیسر محمد صدیق،پرنسل کالج ہذا اور طلبات بھی موجود تھیں۔