جیکب آباد؛پولیس کی کامیاب کارروائی، بین الصوبائی منشیات و گٹکہ اسمگلر، 04 ملزمان گرفتار

31

جیکب آباد،2مارچ  (اے پی پی):جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران بین الصوبائی منشیات و گٹکہ اسمگلر ،04 ملزمان گرفتار،180 پیکٹ پان پراگ، 180 پیکٹ گٹکا اور 51 کلو گرام مضہر صحت چھالیوں کا چورا برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے سخت احکامات برائے منشیات و گٹکہ اسمگلنگ کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن ایس آئی پی ذاکر حسین سانڈانو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران گیٹ وے چوک کے قریب ایک کوچ رجسٹریشن نمبر BYU-895 سے بھاری مقدار میں 180 پیکٹ پان پراگ، 180 پیکٹ گٹکا اور 51 کلو گرام مضہر صحت چھالیوں کا چورا برآمد کرکے 04 ملزمان 01 خمیسو بھٹی 02 راحب ملک 03 طالب حسین پنجابی 04 ارشد واگھو کو گرفتارر کرلیا گیا ہے جن کی قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔