تربت؛ بلوچ کلچرل ڈے پر شاندار تقریبات کا اہتمام، ثقافتی میلہ اور محفل موسیقی منعقد ہوا

36

تربت،03مارچ(اےپی پی):تربت میں بلوچ کلچر ڈے پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا،دن کو ثقافتی میلہ اور رات کو موسیقی کا شاندار پروگرام ہوا۔

کیچ سٹیڈیم میں رنگا رنگ ثقافتی میلہ منعقد ہوا، میلے کا افتتاح آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل انور کمال چوہدری نے کیا۔ میلہ میں علاقے کے ہنر مندوں کے فن پارے خصوصی توجہ کا مرکز بنے جبکہ میلہ میں بچوں،  نوجوانوں اور خواتین نے بھرپور شرکت   کی۔

 رات کو کیچ سٹیڈیم میں شاندار محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان کی پہچان، پاکستان کے مشہور فنکار ایوب کھوسہ پروگرام کے میزبان تھے جبکہ محفلِ موسیقی میں صوبے کے مشہور و معروف بلوچ گلوکاروں نے سماں باندھا۔فنکاروں میں عروج فاطمہ، کہکشاں بلوچ، محمد بلوچ، عارف، شاہجہان، لیاقت عابد  اور کیف خلیل نے بھی زبردست پرفارمنس پیش کی۔

میلہ میں شریک نوجوانوں نے روایتی رقص سے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔میلے کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا۔