مری؛اسسٹنٹ کمشنر  وقاص صفدر سکندری کا دوسرے روز بھی ماہانہ کھلی کچہری کاانعقاد،سائلین کے مسائل سنے

27

مری، 03 مارچ(اے پی  پی ): عوام کومحکمہ مال،اراضی کمپیوٹر سینٹر اورریونیوکے حوالے سے عوامی شکایات اورمسائل کے فوری حل کیلئے حکومت پنجاب اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری نے دوسرے دن بھی ماہانہ کھلی کچہری کاانعقادکیا۔

 اس موقع پر کثیر تعداد میں سائلین نے شرکت کی اوراپنے مسائل بتائے، زیادہ تر شکایات اراضی کمپیوٹر سینٹر مری میں فردوں اوردیگر معاملات کے بارے میں کئے گئے جبکہ مسیاڑی،نمبل اورانگوری کیلئے الگ اراضی سینٹر کے قیام کامطالبہ بھی کیاگیا۔اس کے علاوہ  حلقہ مسیاڑی میں پٹواری کی تعیناتی نہ ہونے کی شکایت کی گئی جس پر اے سی مری نے سجاد پٹواری کی تعیناتی کے احکامات موقع پرجاری کردئیے،سائلین نے 2 روزہ ماہانہ کھلی کچہری لگاکر عوامی مسائل اورشکایات کے فوری حل کیے جانے پر اطمینان کااظہار کیا۔