ملتان، 03 مارچ (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ڈی جی خان کا دورہ کیا اور کشمیر پارک میں طلبا ء و طالبات کے ہمراہ شجرکاری کی۔اس موقع پر 500سے زائد بڑے پودوں کی شجرکاری کی گئی،سکول کے بچوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ موسم بہار کے سلسلے میں شجرکاری کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے،کالج اور سکول کے طالب علموں کو شجرکاری مہم میں شریک کرنے سے بچوں میں درختوں کی اہمیت شعور اُجاگر ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ اکثر پارک میں تمام عوامی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں،شہر میں مزید شجرکاری کو یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر ڈی جی کے ایس ڈی اے،سپریڈنٹ انجینئرنگ ڈی جی خان،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔











