آج پنجاب کی طبی درسگاہوں کے ڈاکٹرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں؛ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

28

 لاہور،03مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج پنجاب کی طبی درسگاہوں کے ڈاکٹرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹرز کی تعداد بہت کم ہے،کورونا منیجمنٹ پر پاکستان دنیا میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہے جس کا سارا کریڈٹ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سٹاف کو جاتا ہے۔

 وہ لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے 54 ویں کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کانووکیشن  نے  کہا کہ آج تمام کامیاب طلبا ء طالبات کیلئے بڑی خوشی کا دن ہے،کالج آف فزیشنزاینڈسرجنزپاکستان کومبارکباددیتی ہوں، پوسٹ گریجوایشن بڑی محنت کاکام ہے۔،1962سے اب تک کالج آف فزیشنزاینڈسرجنزپاکستان نے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کی طبی درسگاہوں کے ڈاکٹرزپوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد  نے کہاکہ طلباء وطالبات کے کندھوں پر مریضوں کی خدمت کی بھاری ذمہ داری عائدہوگئی ہے،ڈاکٹرزکو خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت مریضوں کا علاج  کرنا چاہئے۔ انہوں نے  کہا کہ مسلسل محنت ایک دن انسان کو ضرورصلہ دیتی ہے۔پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹرزکی تعدادبہت کم ہے۔