ملتان، 05 مارچ (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے وائلنس آگینسٹ وومن سنٹر ملتان کا دورہ کیا اور وومن پروٹیکشن آفیسرز نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔
سیشن سے خطاب میں آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا وائلنس آگینسٹ وومن سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے، خواتین کو تمام سہولیات ایک چھت کے نیچے میسر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وائلنس آگینسٹ وومن سنٹر کو مزید موثر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ، خواتین کے حقوق کی پاسداری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہیں ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید، منیجر وائلنس آگینسٹ وومن سنٹر منیزہ منظور بٹ بھی موجود تھے اور منیجر کرائسس سنٹرز ، سائیکالوجسٹس اور انچارجز دارالامان ساوٴتھ پنجاب بھی شریک ہوئے ۔
سورس:وی این ایس، ملتان











