پشاور، 08مارچ(اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو سلا م پیش کرتا ہوں کیونکہ خواتین سے ہی کائنات میں رنگ ہیں، اور ہر روپ و رشتہ میں عورت سراپا عزت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ہیڈکوارٹر میں عالمی دن برائے خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خواتین اہلکار ایمرجنسی میں مرد و عورت کی تفریق کے بغیر مریضوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتی ہیں اور تقریباً 100 سے زائد خواتین اہلکار مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ خدمات فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 میں موجود خواتین اہلکاروں میں کمپیوٹر آپریٹر ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز، فائرفائیٹرز اور ڈیزاسٹر شامل ہیں۔











