دین اسلام میں خواتین کو منفرد مقام حاصل ہے، اسلام14 سو سال قبل خواتین کو حقوق دے چکا ہے،آر پی او جاوید اکبر ریاض

36

ملتان،08 مارچ(اے پی پی):آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا دین اسلام میں خواتین کو منفرد مقام حاصل ہے،مغرب خواتین کے جن حقوق کی آج بات کرتا ہے اسلام14 سو سال قبل دے چکا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین سے ناروا سلوک کی وجہ دین سے لاعلمی ہے،اسلام میں خواتین۔کے حقوق کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے اور کہا پاکستان میں خواتین کے حوالہ سے مؤثر قوانین وضع کئے گئے ہیں،خواتین کے خلاف جرائم پر فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں اور کہا کہ خواتین پر جسمانی،جنسی تشدد پر فوری کارروائی کررہے ہیں،انسداد تشدد مرکز پر الگ خواتین پولیس اسٹیشن قائم ہے۔

آر پی او نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن مکمل با اختیار ہے،انسداد تشدد مرکز برائے خواتین  فعال کردار ادا کررہا ہے اور کہا حکومت ہر ضلع میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔