وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے قائد اعظم تھرمل پاور کے زیر اہتمام شیخوپورہ سٹیڈیم میں تین روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح

12

لاہور، 8 مارچ ( اے پی پی ) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے قائد اعظم تھرمل پاور کے زیر اہتمام شیخوپورہ سٹیڈیم میں تین روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیاقائد اعظم تھرمل پاورکے سی ای او اختر میو نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا۔صوبائی وزیر میاں خالد محمود، ڈی سی شیخوپورہ شکیل اسلم،ڈی پی او فیصل مختار و دیگر افسران و اساتذہ بھی موجود تھے۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کھیل کے میدان آباد کر رہے ہیں نوجوان انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے علاوہ کھیلوں کو بھی وقت دیں شیخوپورہ میں اب ہر سال سپورٹس گالا منعقد کریں گے علاقہ کے عوام کے لیے اعلیٰ معیار کا ہسپتال اسی سال مکمل ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں سنٹر آف ایکسیلنس اور سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیے جائیں گے گزشتہ سال تحصیل شیخوپورہ کے 20 مستحق بچوں کو محکمہ توانائی نے اپنایا تھا اس سال مزید بچوں کو اپنا کر ان کی تعلیم و تربیت کا مکمل خرچ برداشت کریں گے:ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کا ویژن ہے کہ سب بچوں کو تعلیم کے برابرمواقع دیےجائیں گزشتہ سال دواولیمپئنز کو دس دس لاکھ روپے نقد  انعام دیا، اس سال مزید دیں گے محکمہ توانائی یہاں تعلیم، صحت،تحفظ ماحول ، بہبود خواتین اور ریسکیو سروس میں نمایاں کام کر رہا ہے۔تقریب سے میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر نے بھی خطاب کیا بچوں نے مارچ پاسٹ اور قومی ترانے بھی پیش کیا۔