رینالہ خورد8مارچ (اےپی پی): نہرلوئر باری دوآب پاکستان کے نہری نظام میں سب سے بڑی نہرہےجو دریائے راوی ہیڈبلوکی کے مقام سے نکلتی ہےاسمیں دس ہزار کیوسک پانی بہہ رہاہے جو لاکھوں ایکڑزرعی رقبہ کو سیراب کرتاہےنہر میں زہریلے اورکیمیکل شدہ پانی کی آمد سے لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں اور دیگر آبی جانور کچھوے وغیرہ ہلاک ہوگئے ہلاک شدہ مچھلیاں اورآبی جانورپانی کے اوپر تیرنے لگےجبکہ زہریلے پانی سے نیم بے ہوش مچھلیاں اپنی بقاکےلیےنہر لوئر باری دوآب اوراس سے نکلنے والی چھوٹی بڑی نہروں کے کناروں پر أگئیں، 1995/96میں بھی نہرمیں زہریلے پانی کی آمد سے بڑی تعداد میں مچھلیاں اورآبی جانور ہلاک ہوگئے تھے جس پر عدالت عالیہ لاہور نے خبرپر نوٹس لیتے ہوئے دریائے راوی میں زہریلا پانی چھوڑنے والی 14فیکڑیوں کو سیل کردیاتھا شہریوں نے مچھلیوں اورآبی جانوروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان صوبائی وزیرپنجاب اور متعلقہ اداروں اریگیشن سے مچھلیوں اور دیگرآبی حیات کے بچاؤ کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہناہے کہ اگر فی الفور اقدامات نہ کئے گئے تو بڑی نہر لوئر باری دو آب سے آبی حیات کے مکمل خاتمے کااندیشہ ہے۔











