بغیر گارنٹی اور کولڈ چین ادویات کی خرید وفروخت پر سخت ایکشن لیا جائے؛ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں

29

ملتان،11مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع بھر میں جعلی و زائد المعیاد ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،بغیر گارنٹی اور کولڈ چین ادویات کی خرید وفروخت پر سخت ایکشن لیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں  جمعہ کو  یہاں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا  اجلاس ہوا ، جس میں محکمہ صحت کے حکام بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سنگین خلاف ورزیوں پر 10 سے زائد کیسز کو عدالتی کارروائی کیلئے بھجوادیا۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ نشہ آور ادویات و انجکشن برآمد ہونے پر فارمیسی فوری سربمہر کی جائے جبکہ ادویات ساز کمپنیوں کے گودام اور سپلائی چین کی بھی انسپکشن کی جارہی ہے۔انہوں  نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں اس لئے عدالت بھجوائے گئے کیسز کی موثر پیروی کرکے سزائیں دلوائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرز ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں۔

سورس:وی این ایس، ملتان