مظفرگڑھ؛مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان سے کل ریکوری 37 لاکھ 73ہزار روپے برآمد کر لیے گئے

59

مظفرگڑھ، 11 مارچ(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت  پر ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل سعادت علی چوہان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سرور شہید ملک یونس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان سے 37 لاکھ 73 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی جس  میں ایک عدد کار مالیت 20 لاکھ روپے،ٹرالی مالیت آٹھ لاکھ روپے ، تین عدد گائے مالیت 7 لاکھ روپے،موبائل مالیتی قیمت پچاس ہزار روپے اور ایک عدد بکری مالیت تیس ہزار روپے شامل ہے جبکہ ملزمان  سے ایک لاکھ 93 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔

  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے تھانہ سرور شہید کی ٹیم کو مبارکباد دی اور سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔مظفرگڑھ پولیس لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے ۔

سورس:وی این ایس، مظفرگڑھ