پاکپتن،12 مارچ (اے پی پی): رکشہ اور کار میں تصادم کے با عث رکشے میں آگ لگ گئی،آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے ، جن میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق رکشہ میں جرنیٹر اور گیس سلنڈر لوڈ تھے، ٹکر کے نتیجے میں جرنیٹر سلنڈر اور رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
سورس؛وی این ایس، پاکپتن











