افغانستان کے اندر روس کی مداخلت پر مجاہدین تیار کئے گئے، مقصد پورا ہونے پر چھوڑ دیا گیا ۔صدرمملکت عارف علوی

35

اسلام  آباد، 14 مارچ ( اےپی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے اسلام آباد میں قومی “یُوتھ اینڈ پارلیمینٹیرینز کانفرنس براۓ تعمیِر امن” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیر کا مسئلہ  اقوام متحدہ میں گیا، نتیجہ کُچھ نہ نکلا، جنگ روکنے والے عالمی ادارے صرف یورپ کے لئے بناۓ گئے۔ انہوں نے کہا  کہ افغانستان کے اندر روس کی مداخلت پر مجاہدین تیار کئے گئے، مقصد پورا ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہپاکستان میں  جھوٹی خبروں کی یلغار، نوجوانوں کو اس بارے میں سوچنا ہوگا۔