مدرسہ جامعہ فریدیہ شمس العلوم میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد

147

  ہرنائی، 15 مارچ(اے پی پی):مدرسہ جامعہ فریدیہ شمس العلوم میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں سابق صوبائی وزیر و قائم مقام امیر مولانا غلام سرور،سابق صوبائی وزیرمولانا عبدالباری آغا،سابق صوبائی وزیر عبدالصمد اخونزادہ،سابق صوبائی وزیر ایم پی اے نواز خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاور خان کاکڑ سمیت،علماء، عمائدین علاقہ،طلباء و اُن کے والدین اور دینی مدارس سے محبت کرنے والے افراد نے شرکت کی ۔مقررنین  نے  کہا کہ اسلام کا پہلا بول اقرا ء سے شروع ہوتا ہے جو کہ دین اسلام میں علم کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے ۔ اور جب تک مدارس زندہ رہیں گے،مسلمانوں کے ایمان اور اُن کی زندگیاں محفوظ رہیں گی ۔