ضلعی انتظامیہ کا طلباء کی حفاظت کیلئے احسن اقدام،تعلیمی اداروں کی شاہراہوں اور داخلی راستوں پر زیبرا کراسنگ بنادی

20

ملتان،15مارچ(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا طلباء کی حفاظت کیلئے احسن اقدام،تعلیمی اداروں کی شاہراہوں اور داخلی راستوں پر زیبرا کراسنگ بنادی گئیں ہیں اور سکولز کے باہر ٹریفک کنٹرول کیلئے سائن بورڈز اور کیٹ آئیز بھی لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور روڈ سائن اور زیبرا کراسنگ کے سسٹم کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا اساتذہ اور رضاکار طلباء کو بحفاظت روڈ کراس کرائینگے،سکولوں کے باہر ٹریفک پولیس خصوصی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور کہا کہ چیف سیکرٹری کے وژن کے مطابق گڈ گورننس کے منصوبے شروع کئے ہیں۔