ملتان ؛ ایم ڈی واسا کا چونگی نمبر 9 پر مسلسل تیسرے کراؤ ن فیلئیر پر  برہمی کا اظہار ،  مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

105

ملتان، 15 مارچ (اے پی پی):چونگی نمبر 9 پر مسلسل تیسرے کراؤن فیلئیر پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا سخت برہمی کا اظہار ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی جانب سے ایم ڈی واسا کو کراؤن فیلئیر والی جگہ کی مسلسل نگرانی کرنےاور کراؤن فیلئیر والی جگہ پر فوری طور پر کام شرع کرانے کی ہدایت کر دی ۔انہوں نے ایم ڈی واسا قیصر رضا کو ہدایت کی کہ چونگی نمبر 6 اور 9 تک ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس سے معاونت لی جائے،پہلے 2 کراؤن فیلئیر کی مرمتی کاکام تیز کیا جائے، لیبر کی تعداد زیادہ کر کے دن رات کام کیا جائے۔

 ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے  نے  چونگی نمبر 9 اور 6 سے ملحقہ آبادیوں میں رہنے والے متاثرہ لوگوں  کو ادارہ سے تعاون کرنے کی اپیل  کی ۔انہوں نے  کہا کہ پانی کا استعمال کم سے کم رکھیں  تاکہ چونگی نمبر  9 پر پانی کا پریشر کم ہو اور کام جلد مکمل کر لیا جائے،شہریوں کوعارضی سہولیات دینے  کے لئے ٹیوب ویل اور سکرمشین کا استعمال کر کے پانی کا پریشر کم کیا جائے۔