پنجاب میں روایتی کلچر عروج پر،معروف صوفی بزرگ کے سالانہ عرس کی تقریبات میں روایتی کھیل نیزہ بازی نے سماں باندھ دیا

30

بورے والا، 16 مارچ(اے پی پی):کورونا جیسی اذیت سے چھٹکارے کے بعد پنجاب میں روایتی کلچر عروج پر ہے معروف صوفی بزرگ حضرت امیر حسین شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات میں روائتی کھیل نیزہ بازی نے سماں باندھ دیا، دلچسپ مقابلے دیکھنے والے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی کورونا کی لہر میں کمی کے بعد روایتی کلچر عروج پر ہے نواحی علاقہ 180/ای بی میں معروف صوفی بزرگ حضرت سید امیرحسین شاہ کاظمی کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر روایتی کھیل نیزہ بازی کے خوبصورت مقابلے منعقد ہوئے پنجاب بھر سے آئے ہوئے نیزہ باز گھڑ سواروں نے شرکت کی ہر رنگ و نسل کے خوبصورت گھوڑے پر سوار نیزہ باز اور پنجاب کی رویتی پگڑیوں میں ڈھول کی تھاپ پر گرؤانڈ میں آمد دیدنی تھی، ماہر نیزہ بازوں نے شائقین کے دل جیت لئے عوام کا جوش وخروش اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور لڈی سے کلچرل رنگ بکھیرے گئے، کامیاب نیزہ بازوں اور گھڑ سواروں کو انعامات بھی دیئے گئے ۔

مہمان خصوصی چوہدری زاہد اقبال کا کہنا تھاکہ ایسے میلے ٹھیلے ہماری ثقافت کا حصہ ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے عوام کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں ، شائقین نے نیزہ بازی کے مقابلوں کے انعقاد پر انتظامیہ کو خوب سراہا۔