پشاور؛معروف سماجی ورکر رخشندہ ناز نے بحثیت صوبائی محتسب برائے تحفظ ہراسیت مقام کار اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا

41

پشاور، 16 مارچ (اے پی پی): معروف سماجی ورکر رخشندہ ناز نے بحثیت صوبائی محتسب برائے تحفظ ہراسیت مقام کار اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا ہے، تقریب حلف برادری بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے رخشندہ ناز سے بحثیت صوبائی محتسب برائے تحفظ ہراسیت مقام کار انکے عہدہ کا حلف لیا، اور ان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب حلف برداری میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ شمائل احمد سمیت مختلف محکموں کےانتظامی سربراہان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔