ملتان؛ کمشنر کی ڈویژن میں 25 شعبان سے رمضان بازار فنکشنل کرنے کی ہدایات

33

ملتان، 16 مارچ (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے25 شعبان سے رمضان بازار فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اضلاع کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور  رمضان بازار، گندم خریداری،باردانہ تقسیم کیلئے انتظامیہ تیاریاں شروع کرے ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈویژن میں 12 پی آر، 36 فلیگ گندم خریداری مراکز بنائے جائیں گے ، ڈویژن میں 638507 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں اس ماہ 117 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10984 چھاپے مارے اور  18 ایف آئی آر، 67 گرانفروش گرفتار، 19 لاکھ 29 ہزار850 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔