لاہور، 16مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کے خدوخال کا جائز ہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجوزہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلز کی بلامعاوضہ تربیت دی جائے گی۔ ای سکلز،ای ایڈوانس اوربوٹ کیمپس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے موقع فراہم کریں گے۔”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام ایک گیم چینجر پراجیکٹ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجوزہ پروگرام کے ذریعے انڈسٹریز کی ہیومن ریسورس بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے گا۔ آن لائن اورآن کیمپس تربیت کیلئے یہ بہترین پروگرام ہے۔ پروگرام میں طالبات کیلئے 40 فیصدکوٹہ رکھا جائے گا۔انھوں نے ہدایت دی کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈمجوزہ پروگرام سے متعلقہ امور جلد طے کرے۔چیئرمین پنجاب انفارمیشن بورڈ نے”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی یاسرہمایوں، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔











