پاکپتن؛ ماہِ رمضان میں ضلع  بھر میں  4 سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے

45

پاکپتن، 16 مارچ (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر رحمتوں اور برکتوں والے مہینے ماہِ رمضان میں ضلع پاکپتن میں امسال بھی 4 سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔سستے رمضان بازاروں سے  شہری سستی اشیاء ضروریہ خرید کر سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انتظامی افسران سے کہا کہ رمضان بازاروں کے لئیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں شہریوں کو پہنچنے میں آسانی ہو نیز سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی کے مطابق  پاکپتن میں دو جبکہ عارف والا اور قبولہ میں ایک ایک رمضان بازار لگائے جائیں گے۔