اوکاڑہ :  ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد کا ڈسٹرکٹ جیل  کا دورہ،اسیران کے وارڈز کا معائنہ ، تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی

84

اوکاڑہ،17مارچ(اے پی پی ): ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ کیا، پولیس کےچاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اور اسیران کے وارڈز کا معائنہ کیا اور تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے جیل میں میسر سہولیات اوردیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے پولیس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کو ایس او پیز کے مطابق مزید سخت کیا جائے۔ انہوں نے قیدیوں کی تعلیم ،اخلاقی اقدار اور ان میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے قائم کئےجانے والے سکول کا دورہ کرتے ہوۓکہا کہ قیدیوں کو جرائم کی دلدل سے نکال کر ایک باوقار شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،اس حوالے سے سائیکالوجسٹ کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں جدید طرز کے 20عدد ٹیلی فون بوتھ کا افتتاح کیاجس کے مطابق جیل کے اسیران آدھا گھنٹہ تک اپنے گھروالوں سے بذریعہ فون ملاقات کرسکیں گے۔انہوں نے اسیران کی ملاقاتیوں کے لیے آنے والوں کے لیئے بنائی گئی انتظار گاہ کواپ گریڈ کرنے کا بھی افتتاح کیا جہاں پر لائبیریری اور دو پچپن انچ کی LCDبھی نصب کر دی گئی ہے۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اکرام کی خدمات کو سراہتے ہوۓجیل انتظامیہ کو شاباش دی۔