ملتان، 17 مارچ(اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت کورونا، ڈینگی، پولیو بارے جائزہ اجلاس ہوا۔انہوں نے گھروں میں لاروا برآمدگی پر نوٹس دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمرشل مقامات پر ڈینگی لاروا برآمدگی پر ایف آئی آر درج کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مکمل کرکے ہی کورونا کا خاتمہ ممکن ہے ۔
اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا کہ انسداد ڈینگی کارروائیوں میں ملتان جنوبی پنجاب میں پہلے نمبر پر ہے، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر یونائیٹڈ مال کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔
ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی نے کہا کہ مکمل کورونا ویکسینیشن میں لودھران 9ویں، وہاڑی 12ویں نمبر پر ہے جبکہ پنجاب بھر میں ملتان 17ویں، خانیوال21ویں نمبر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں مکمل ویکسینیشن 92 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے جبکہ سی اوز ہیلتھ نے بریفنگ دی۔











