ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  کی میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے جون کی ڈیڈ لائن

31

ملتان، 17 مارچ (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی جانب سے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سکیموں کی تکمیل کیلئے جون کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔انہوں  نے  کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مقررہ ہدف کے مطابق فنڈز استعمال کئے جائیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ  نشتر ٹو اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا روڈز اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرینگے اور   تمام منصوبوں میں شجرکاری اور پارکنگ سسٹم بھی شامل ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔