لاڈکانہ: سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے خلاف داخل کی گئی شکایات پر صوبائی محتسب آفیس میں شنوائی  

33

لاڑکانہ،17مارچ(اے پی پی): وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خاص ہدایات پر  وفاقی محتسب سکھر  ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ  نے سیپکو ( سکھر الیکٹرک پاور کمپنی) کے خلاف  داخل کی گئی شکایات پر او سی آر (آئوٹ ریچ شکایت ریگیولیشن) کی شنوائی  آج صوبائی محتسب آفیس لاڑکانہ میں ہوئیں۔

شکایات کےحل کے لیے ایگزیکیوٹو انجنئر آپریشن ڈویزن لاڑکانہ سیپکو کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکیوٹو انجینئر آپریشن ڈویزن سیپکو لاڑکانہ خلیل احمد احمد چانڈیو اور روینیو آفیسر سیپکو لاڑکانہ سٹی سھیل احمد کہاوڑ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

وفاقی محتسب سکھر  ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے اس موقع پر شکایات کا جائزہ لیا اور یقین دلایا کہ سیپکو انتظامیہ کی طرف سے 30 دن کے اندر مذکورہ شکایات کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا، دوسری صورت میں عمل نہ ہونے کا کیس وفاقی محتسب کو بھیجا جائے گا اور ذمہ وار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 شنوائی کے دوران ٹوٹل 23 کیس داخل کیے گئے جن میں سے 21کیسوں کے متعلق موقعے پر احکامات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر سید محمود علی شاہ نے عام لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کے خلاف کوئی بھی شکایات ہو تو کر سکتے ہیں۔ انہوں نے   کہا کہ یہ ادارا عام لوگوں کو سستا اور جلد انصاف مہیا کر رہا ہے جہاں پر کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہے۔