پاکپتن ؛ شجرکاری مہم جاری، اب تک سات لاکھ سے زائد  مقامی اور پھلدار پودے لگائے جاچکے

35

پاکپتن،17 مارچ(اے پی پی ):وطن عزیز کو سرسبزوشاداب بنانے کے مشن کے تحت پاکپتن میں بھی شجرکاری مہم جاری ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک سات لاکھ سے زائد  مقامی اور پھلدار پودے لگائے جاچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی،ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن ماہم آصف ملک اور چوہدری شرجیل گجر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن نے پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔رواں سال شجرکاری مہم کے تحت مطلوبہ ہدف کو پورا کرنے کے لئےضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ جنگلات،زراعت، ایجوکیشن ، صحت ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کو  پودے لگانے کے اہداف دئیے گئے ہیں۔ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے ہر مکتبہ فکر سے  شہری شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔