“شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان”،شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل کو پیش کرتا ملی نغمہ

21

اسلام آباد،17 مارچ(اے پی پی):شاد رہے  پاکستان، 23 مارچ 2022 کے حوالے سے منفرد انداز میں تیار کیا جانے والا ملی نغمہ ہے۔  یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان۔  یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔

پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس گیت کو نا صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس گیت کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔

“چاند اور ستارہ سدا یوں دمکتا رہے۔

نام یہ اُفق پہ تیرا یوں درخشاں رہے۔

جان و دل اس پر قربان شاد رہے یہ پاکستان۔

سب سے اُونچا اس کا نام شاد رہے یہ پاکستان۔

تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان۔

گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان”۔