پاکپتن؛ڈی پی اونصیب اللہ خان کی جامع مسجد چک جمن شاہ میں کھلی کچہری، سائلین سے شکایات سنیں

22

پاکپتن،18 مارچ(اے پی پی): آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے امروز جامع مسجد چک جمن شاہ علاقہ تھانہ احمد یار میں جمعہ کی نماز کیبعد کھلی کچہری لگائی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے مسجد میں آنے والے لوگوں سے ان کی شکایات سنیں اور انکے ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری سے خطاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان کے ہمراہ ڈی ایس پی عارفوالا سرکل حافظ خضر زمان اور ایس ایچ او تھانہ احمد یار موجود تھے۔