ملتان؛ عالمی یوم سول ڈیفنس کے سلسلے میں رضا ہال میں سمینار کا انعقاد

30

ملتان،18مارچ(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عالمی یوم سول ڈیفنس کے سلسلے میں رضا ہال میں سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے تقریب کی صدارت کی جبکہ  ایم پی اے سبین گل مہمان خصوصی تھیں۔تقریب میں سول ڈیفنس حکام،تاجر اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکتِ کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے سول ڈیفنس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو شیلڈز سے نوازا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس اہلکار ہر ایمرجنسی میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں،حکومت شہری دفاع کے شعبے کو مضبوط کرنے کے موثر اقدامات کررہی ہے۔انہوں  نے کہا کہ دنیا بھر میں شہریوں کو سول ڈیفنس کی تربیت دی جاتی ہے اس لئے سول ڈیفنس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرینگے۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن،سول ڈیفنس افسر شکیب احمد اور اے سی آر آفتاب ڈوگر بھی شریک تھے۔