ملتان ؛ ڈویژنل انتظامیہ نے ڈینگی کے کیخلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا

42

 

ملتان،24مارچ(اے پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ نے ڈینگی کے کیخلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ڈویژن میں رواں ہفتے 6 ایف آئی آر درج، 38 نوٹسز جاری کئے گئے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی، کورونا ویکسینیشن بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے کہا کہ کمرشل بلڈنگ سے لاروا برآمدگی کی صورت میں ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں،ٹائر شاپس،قبرستانوں کے چپے چپے پر سرویلنس کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب سروس سٹیشن سمیت تمام مقامات سربمہر کئے جائیں۔پارکوں،تالابوں سمیت تمام عوامی مقامات پر خصوصی صفائی مہم چلائی جائے۔ شہری ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنا ماحول خشک اور صاف رکھیں۔جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پراپ لوڈ کیا جائے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بتایا کہ ملتان میں یونائیٹڈ مال گلگشت، ملتان سرائے ہاؤس لاری اڈہ، یونائیٹڈ بیکری شجاع آباد، بینک الفلاح شجاع آباد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔موسی پاک ٹاؤن پر 4 مقامات، شیر شاہ ٹاؤن میں 4 مقامات، شاہ رکن عالم ٹاؤن پر 19 مقامات، بوسن ٹاؤن میں 10 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی اپنے گھر، علاقے کو صاف اور خشک رکھیں اور اپنے پیاروں کو ڈینگی بخار سے بچائیں۔احتیاط سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا کی مکمل ویکسینیشن میں پنجاب بھر میں وہاڑی 7ویں نمبر ہر،لودھراں 12, خانیوال 13,ملتان 17 ویں نمبر پر ہے۔پنجاب بھر میں ملتان ڈویژن واحد ڈویژن ہے جس کے تمام اضلاع 80 فیصد سے زائد ویکسینیشن ٹارگٹ حاصل کر چکے ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔