چاغی؛ پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی ، کھاد کی بھاری مقدار کی میں اسمگلنگ ناکام

31

چاغی،24 مارچ (اے  پی پی ): پولیس اور لیویز فورس نے مشترکہ کارروائی  کرتے   ہوئے کھاد کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے ۔ بظاہر آٹے سے لدی ٹرکوں کے نچلے خانوں سے سینکڑوں بوریاں کھاد برآمد کرلی گئی ہے ۔

اس حوالے  سے  اسسٹنٹ کمشنر عرفان خلجی  نے کہا کہ  یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر دالبندین میں کی گئی،  کھاد دالبندین میں اتار کر چھوٹی گاڑیوں میں افغانستان اسمگل  کی  جانی تھی۔انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ کھاد محکمہ زراعت کی توسط سے زمینداروں میں نیلام کی جائے گی،  اس سے قبل بھی کھاد اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں۔