سکھر:سید کمیل حیدر شاہ کا سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے لگائی گئی کرافٹس ایگزیبیشن کا دورہ

36

سکھر،26مارچ(اے پی پی ):صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن سندھ، فرزند صوبائی وزیر بلدیات سندھ، سید کمیل حیدر شاہ نے سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک مقامی مال میں لگائی گئی گیارہویں تین روزہ سرتیون سنگ کرافٹس ایگزیبیشن کا دورہ کیا۔

 اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ دستکاری کے ہنر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، سرسو کی جانب سے منعقدہ ایگزیبیشن بہت ہی عمدہ طریقے سے لگائی گئی ہے اور یہ ہر سال منعقد کی جاتی ہے، ہر سال جو بھی ہمارے خواتین ہیں وہ سرسو آرگنائزیشن کے پروجیکٹ میں ہوتی ہیں ان سے ہاتھ سے کام کرایا جاتا ہے اور پھر ان کو ہنر کو بڑے بڑے شہروں میں پیش کیا جاتا ہے اور پھر وہاں دیہی خواتین کو اس کام کی نہ صرف تعریف کی جاتی ہے، بلکہ انکو خوب پذیرائی بھی ملتی ہے۔

 سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ اس طرح سب کو پتہ چلتا ہے کہ ہماری دیہی خواتین کتنی ہنر مند ہیں، اگر یہ ہی چیزیں بڑے بڑے شاپنگ سینٹر میں رکھی جائے تو بہت زیادہ مہنگے داموں میں فروخت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے، اور ہم ایسے کاموں کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔