اٹک کی عوام امر بالمعروف جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے ؛ قاضی احمد اکبر خان

36

اٹک، 26 مارچ (اے پی پی):صدر پی ٹی آئی ضلع اٹک قاضی احمد اکبر خان نے کہا ہے اٹک چھچھ کے عوام وزیر اعظم عمران خان اور حق سچ کا ساتھ دیں گے ، 27 مارچ کے جلسہ امر بالمعروف میں شرکت کیلئے لائحہ عمل مکمل ہو چکا ہے ، چھچھ انٹرچینج کے مقام پر اکٹھے ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے ۔

ضلع اٹک کے لوگوں کے نام اہم پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے میجر ر طاہر صادق کی ہدایات کی روشنی میں منظم ہوکر میری قیادت میں  بہت بڑی تعداد میں قافلہ روانہ ہوگا ۔