سکھر،26مارچ(اے پی پی): اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے سکھر سے قافلہ روانہ ہو گیا ہے۔
ہفتہ کے روز سکھر سمیت سندھ کے کئی شہروں سے پی ٹی آئی کے قافلے جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔ سکھر سے ایک بڑا قافلہ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر سید طاہر حسین شاہ کی سربراہی میں روانہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں شامل تھیں۔قافلے میں شامل بڑی بسوں اور چھوٹی گاڑیوں میں ہزاروں کارکنان اور افراد سوار تھے۔ کارکنان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی تھی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سید طاہر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ صرف پاکستان کی قوم نہیں بلکہ پوری مسلم امہ ہے ساتھ ہے۔











